ابنا: جامعہ الازہر کے ایک ممتاز عالم دین ابراہیم نےقرضاوی کی طرف سے شام پر امریکی حملہ کی حمایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوسف قرضاوی امریکی وزارت دفاع پینٹاگون کے مفتی بن گئے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ یوسف قرضاوی کی ثروت و دولت اور اس کا علم سب مغربی ممالک کی خدمت میں صرف ہورہا ہے ۔ جامعہ الازہر کے عالم دین کا کہنا ہے کہ قرضاوی نے عراق اور لیبیا پر امریکی حملے کی راہ ہموار کی اور اب وہ شام پر امریکی فوجی حملے کی حمایت کررہا ہے۔ واضخ رہے کہ قرضاوی شام پر امریکی حملے کی حمایت کررہا ہے۔ اور جامعہ الازہر نے اسے امریکی مفتی قراردیدیا ہے شیخ یوسف القرضاوی علماء اہلسنت کے سربراہ ہیں۔
.......
/169